حالات کا مقابلہ کر رہی ہوں، انجلینا جولی براڈ پٹ کے ذکر پرجذباتی، آنکھوں میں آنسو

حالات کا مقابلہ کر رہی ہوں، انجلینا جولی براڈ پٹ کے ذکر پرجذباتی، آنکھوں میں ...

  

نوم پنہہ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اوراقوام متحدہ کے ادارہ بارئے مہاجرین کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی جو ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کمبوڈیا کے دورے پر ہیں ، انہوں نے پہلی بار براڈ پٹ کے ساتھ شادی کا بندھن ٹوٹنے اور اس کے انکے بچوں پر پڑنے والے اثرات پر لب کشائی کی ہے ۔ بی بی سی سے انٹر ویو کے دوران ان سے جب ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ضبط کے بندھ ٹوٹ گئے ،انجلینا جذباتی ہو گئیں اور انکی آنکھوں میں آنسو امڈ آئے ۔انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلے تھے تاہم میں حالات کا مقابلہ کر رہی ہوں ؂۔انہوں نے کہا کہ وہ جس فلم کی ہدایتکاری کر رہی ہیں اس سے کمبوڈیا کے لوگون کو اس جنگ کے بارے میں کھل کر بولنے کا موقع ملے گا جس میں دو ملین لوگ مارے گئے تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -