بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے27فروری تک ملتوی

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے27فروری تک ملتوی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے27فروری تک ملتوی کر دی گئی، گزشتہ روز سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کی سماعت پر بتایا گیا کہ عدالت کے جج کی ابھی تک تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت ملتوی کر دی گئی، واضع رہے کہ 27دسمبر2007ء کو لیاقت باغ کے مقام پر پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں کہ لیاقت باغ چوک میں خود کش دھماکہ ہو گیا، جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن شہید اور زخمی ہو گئے تھے، سانحہ کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے رفاقت وغیرہ کے خلاف درج کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -