سائبیریا سے اٹھنے والا ریت کا طوفان چین پہنچ گیا

سائبیریا سے اٹھنے والا ریت کا طوفان چین پہنچ گیا

  

سنکیانگ(آئی این پی )سائبیریا سے اٹھنے والا ریت کا طوفان چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ پہنچ گیا ، ٹریفک روک دی گئی،ہزاروں لوگ سڑکوں پر پھنس گئے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں ریت کے طوفان نے ٹریفک رکوا دی ، ہزاروں لوگ سڑکوں پر پھنس گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے اٹھنے والے طوفان کے زیر اثر سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے ریت فضا میں بکھیر دی ، ہوا کی رفتار کے باعث سڑکوں پر چھوٹی گاڑیاں روکنا پڑیں ۔ ریت کے باعث حد نگاہ چند میٹر رہ گئی ، مقامی فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پچاس سے زائد لوگوں کو بچا کر ہنگامی مراکز پہنچایا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -