30سال قبل ٹی وی میں رکھی رقم اچانک مل گئی

30سال قبل ٹی وی میں رکھی رقم اچانک مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک شخص نے30سال قبل بھاری رقم اپنے ٹی وی میں چھپا کر رکھی اور بھول گیا۔ اب اتنے عرصے بعد اسے کچھ اس طرح اپنی رقم واپس مل گئی کہ آپ بھی اس کی قسمت پر رشک کریں گے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 68سالہ شخص نے 1985ء میں کہیں 60ہزار پاؤنڈ (تقریباً 78لاکھ روپے) کی رقم اپنے ٹی وی میں چھپائی اور اس کے بعد بالکل بھول گیا۔ جو اب 30سال بعد پولیس کی مدد سے ٹی وی توڑنے کر نکال لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس شخص کا 1985ء سے اب تک کا بینک ریکارڈ حاصل کیا۔ پولیس آفیسر نکول راجرز کا کہنا تھا کہ ’’یہ اپنی نوعیت کی منفرد صورتحال تھی کہ اتنی بڑی رقم گم ہوئی تھی اور گم کرنے والے کو یہ تک نہیں معلوم تھا کہ اس کی رقم گم ہو چکی ہے۔‘‘ جب پولیس آفیسرز اس شخص کے گھر آ کر اس کے سامنے بیٹھے اس حوالے سے پوچھ گچھ کر رہے تھے تب بھی اسے یاد نہیں آیا کہ اس نے رقم کہاں رکھی تھی۔