آئی جی سندھ کا دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم

آئی جی سندھ کا دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ پولیس افسران اور اہلکاروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے شرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے دفعہ 144 کے تحت کراچی کے مخصوص علاقوں میں جلسے جلوسوں پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے اقدامات کی نگرانی ایس ایس پیز خود کریں۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شر پسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنے اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔آئی جی سندھ نے انسداد دہشتگردی کے تربیت یافتہ پولیس افسران اور جوانوں کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چییکنگ کو معمول کا حصہ بنانے کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -