تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات

تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات

  

پشاور (پاکستان نیوز) حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طور پر تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقصود حسن ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) سیکشن آفیسر محکمہ اسٹیبلشمنٹ کو سیکشن آفیسر محکمہ اطلاعات کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں تعیناتی کے منتظر حبیب الرحمان خلیل ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو سیکشن آفیسر محکمہ ہوم اینڈ ٹرائبل افئیرز کی خالی آسامی پر جبکہ محمد اسلام ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) سیکشن آفیسر محکمہ صنعت کی خدمات ریسکیو1122میں مزید تعیناتی کیلئے ریلیف ڈیپارٹمنٹ کی صوابدید پر رکھ دی ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -