مردان ،مرکزی میلاد کمیٹی کا نبوت کے جھوٹے دعویدار کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ

مردان ،مرکزی میلاد کمیٹی کا نبوت کے جھوٹے دعویدار کو تختہ دار پر لٹکانے کا ...

  

مردان ( بیورورپورٹ) مرکزی میلاد کمیٹی اور اہل سنت والجماعت نے نبوت کے جھوٹے دعویدار کو تختہ دارپر جلد ازجلد لٹکانے اور کیس کا اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کا جز ایمان ہے اور شمع رسالت کے پروانے اپنے آقا ﷺ پر جان نچھاور کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں مردان پریس کلب میں پیر کی شام پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے صوبائی صدر مولانا ڈاکٹر شفیق احمد ،مرکزی میلا دکمیٹی کے ضلعی صدر مولانا شکیل احمد ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر طارق محمود یوسفزئی ، مونالا قاری بنیامین چشتی ،جنرل سیکرٹری پیر محمد علی شاہ باچا اورپیر طریقت پیر ارشد فاروق علوی نے کہاکہ کچھ دن قبل شہری علاقہ گلی باغ سے تعلق رکھنے والے ملعون عرفان نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا جسے پولیس نے موقع پر گرفتارکرکے اس کے خلاف توہین رسالت کے دفعہ 295 Cکے تخت مقدمہ درج کیا جس پر ہم پولیس انتظامیہ کے انہتائی مشکور ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کواس واقعے کی مکمل چھان بین کرکے ملعون کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کیاجائے ان رہنماؤں نے اس مقدمے کی اوپن ٹرائل اور ملعون کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردارکیاکہ شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کے صبر کا امتحان نہ لیاجائے حکومت ان مقدمات میں گرفتار دیگر مجرمان کو بھی پھانسی پر لٹکایاجائے اور ملک میں قادیانیت کا پرچار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے قبل ازیں شمسی روڈ پر شمع رسالت ﷺ کے پروانوں نے معلون کو جلد اجلد پھانسی کی سزادلوانے کے لئے احتجاجی جلسہ منعقدکیاجلسے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر معلون عران کو تختہ دار پر لٹکانے کے مطالبے درج تھے اس موقع پر مذکورہ قائدین کے علاوہ تحریک ملنگان اسلام غیر سیاسی کے صدر حیات محمد خان ملنگ اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -