تحصیل کونسل تخت بھائی ،جائیداد انتقالات سے پابندی اٹھانے اورکمرشل پلازوں کی تعمیر کی منظور

تحصیل کونسل تخت بھائی ،جائیداد انتقالات سے پابندی اٹھانے اورکمرشل پلازوں ...

  

تخت بھائی (نا مہ نگا ر)تحصیل کونسل تخت بھائی نے متفقہ طورپر جائیداد کے انتقالات کے پابندی اٹھانے اور ٹی ایم اے پراپر ٹی پر کمر شل پلازہ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی قبل ازیں تحصیل کونسل کے ممبران نے تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند اور اپوزیشن لیڈرحاجی معزاللہ خان کی قیادت میں ڈیڑھ سال سے انتقالات پر پابندی کے خلاف احتجاجی واک بھی کی ۔ پیر کے روز تحصیل کونسل تخت بھائی کے اپوزیشن لیڈرحاجی معزاللہ خان نے ایک قرار داد پیش کی کہ ڈیڑھ سال ضلع مردان میں جائیداد کی انتقالات پر پابندی کی باعث حکومت اور ٹی ایم اے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ عوام میں بھی تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ اور بروقت انتقالات نہ ہونے کے باعث فریقین میں تنازعہ پید ا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے قرارداد کے ذریعے ٹی ایم اے تخت بھائی کی ملاکنڈ روڈ پر واقع قیمتی پراپرٹی پر کمر شل پلازہ تعمیر کرنے کی بھی منظور ی دی جس کے لئے صوبائی حکومت پہلے ہی دو کروڑ روپے فنڈ منظور کر چکی ہے اس سے قبل کونسل ممبران نے تحصیل ناظم ممتازخان مہمند ، نائب ناظم جاوید اقبال اور اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان کی قیادت میں انتقالات پر پابندی کے خلاف احتجاجی واک کی اور صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر انتقالات پر پابندی نہ اٹھائی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤں کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -