کوہاٹ ،فاٹا ایس آر کا فاٹا کو ضم کرنے اور اصلاحات میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ

کوہاٹ ،فاٹا ایس آر کا فاٹا کو ضم کرنے اور اصلاحات میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) فاٹا کو صوبہ میں ضم کرنے کے حق اور فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوھاٹ کا احتجاجی مظاہرہ‘ ایف ایس او کوھاٹ ونگ کے صدر فیض اللہ اورکزئی اور جنرل سیکرٹری قاری مقبول الرحمن نے قیادت کی احتجاجی مظاہرہ کوھاٹ پریس کلب کے سامنے ہوا جس میں کوھاٹ یونیورسٹی‘ ٹیکنیکل کالج اور ڈگری کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے اسے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے اگر فوری عمل درآمد نہ ہوا تو قبائلی طلباء پشاور گورنر ہاؤس کا رخ کر لیں گے اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے جوانوں کے مستقبل سے مزید کھلواڑ بند کیا جائے اور فوری طور پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔

Back to Conv

مزید :

پشاورصفحہ آخر -