ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کا تمام بس اڈوں کی حالت بہتربنانے کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کا تمام بس اڈوں کی حالت بہتربنانے کیلئے عملی اقدامات کا ...

  

 پشاور(کرائمز رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کاپشاور کے تمام بس اڈوں کی حالت زار بہتربنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ‘ حاجی کیمپ اسٹینڈ میں5 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ،تفصیلات کے مطابق پیرکے روز ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پشاور کے تمام بس اڈوں کی حالت زار بہتر بنانے کے اعلان کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے ڈائریکٹر کوا رڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘منیجر حاجی کیمپ اڈہ اظہر علی شاہ ‘ پی ڈی اے افسران اور دیگر کے ہمراہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں اڈے کو دہشتگردی سے بچانے اور محفوظ بنانے کے لئے اڈے کے ارد گرد چار دیواری کی تعمیر ‘ انتظارگاہوں میں مسافروں کی سہولت کیلئے فائبر گلاس شیٹ لگانے ‘ اڈے میں نکاس آب کی سہولت بہتربنانے کیلئے تمام اڈے کی فرش بندی اور بڑے نالوں کی تعمیر ‘ مسافر گاڑیوں کی دھلائی کیلئے جدید سروس سٹیشن قائم کرنے ‘ مسافروں کیلئے معیاری اشیا ء خوردنوش کی ایک چھت تلے فراہمی کیلئے میگا سپر سٹور قائم کرنے شامل ہیں یہ تمام کام چارماہ کی قلیل مدت میں مکمل کئے جائینگے جس کے لئے پی ڈی اے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع ناظم نے تنبیہ کی کہ تمام منصوبوں کیلئے بہترین اور معیاری میٹریل استعمال کی جائے جبکہ تمام تعمیراتی کاموں کی ہفتہ وا ررپورٹ طلب کرتے ہوئے براہ راست نگرانی کا اعلان کیا اس موقع پر ضلع ناظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کے تمام اڈوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیاگیا ہے اور 24 فروری کو کوہاٹ بس سٹینڈ اور مارچ کے پہلے ہفتے میں چارسدہ بس سٹینڈ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیاجائیگا اور یہ منصوبے رمضان سے قبل مکمل چار ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کئے جائیں گے واضح رہے ضلعی حکومت کی زیر اہتمام حاجی کیمپ بس سٹینڈ میں تین ماہ قبل مسافروں کی سہولت کیلئے 25 جدید واش رومز اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -