پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے ،ڈی آئی جی مردان

پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے ،ڈی آئی جی مردان

  

مردان ( بیورورپورٹ ) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد اعجازاحمد خان نے کہاہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹے کے لئے پولیس پوری طرح چوکس ہیں عوام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں ،پولیس اصلاحات سے فورس مضبوط ، فرائض اورذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیاہے وہ اپنے دفتر میں مردان پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ڈی آئی جی محمد اعجاز احمد خان نے کہاکہ دہشت گردی کے نئی لہر کے بعد ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کو چوکس کردیاگیاہے اور عوام سے بھرپور تعاون اور مدد کی توقع کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس ملک اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی عوام غیر معمولی حالات میں مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد کی موجودگی اور اشیاء پانے کی صورت میں فوری طورپر پولیس کو اطلاع دیں ڈی آئی جی مردان ریجن نے مزید کہاکہ اصلاحات سے پولیس فورس مضبوط ہوگئی ہے اور جزا وسزا کے وضع کردہ نظام کے باعث ان کے فرائض او رذمہ داریوں میں اضافہ کردیاگیاہے جسے احسن طریقے سے نبھایاجارہاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -