کرم ایجنسی میں شجر کاری مہم کا آغاز

کرم ایجنسی میں شجر کاری مہم کا آغاز

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے محکمہ جنگلات اور پولیٹیکل انتظامیہ نے عوا م کو ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانے کی تلقین کی ہے پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی اکرم اللہ خان نے ایجنسی میں شجر کاری مہم کے دوران قبائلی عمائدین اور کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا ہماری قومی زمہ داری ہے قبائل ذیادہ سے ذیادہ پودے لگاکر ملک کو سر سبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں پولیٹیکل ایجنٹ نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ جنگلات کی کٹائی سے گریز کریں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگایءں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -