27 فروری سے سہ روزہ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب کرینگے ،ڈی سی لوئر دیر

27 فروری سے سہ روزہ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب کرینگے ،ڈی سی لوئر دیر

  

تیمرگرہ ( بیور ورپور ٹ) ڈپٹی کمشنر لوئیر دیر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ 27فروری سے شروع ہونے والے سہ روزہ پولیو مہم کا میاب بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برادشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انھوں پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اے ڈی سی ارشاد،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی ڈی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمدا براہیم ،اے سی لعل قلعہ جمال الدین اے اے سی عمران خان،ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے نمائندے سمیت یوپیک کمیٹی کے چیر مینوں نے شرکت کی،اجلاس میں پولیوم مہم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس مو قع پر ڈی سی عطاء الرحمن نے پولیومہم کیلئے فل پروف سیکورٹی دینے کی ہدایات بھی جاری کی اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے بتایاکہ 27فروری سے شروع ہونے والے سہ روزہ پولیومہم کیلئے ل911 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 797موبائل ٹیمیں 70فکسڈ اور40ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہے جو ضلع کے دولاکھ 86ہزار سے زائد پانچ سال کے عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے گے جبکہ ڈی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے محکمہ تعلیم ہر قسم تعاون کرئے گی ڈی سی لوئیر دیر عطاء الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیوایک موذی بیماری ہے اور ہم سب کا فرض ہے اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنا فریضہ کردار اد ا کرئے انھوں نے کہاکہ وہ پولیو مہم کے دوران وہ خود سر پرائزوزٹ کریں گے انھوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ اس قومی کاذ میں ساتھ دیں تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے انھوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کوتاہی اور غفلت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -