تخت بھائی میں منشیات فروش نے دھندے سے توبہ کا اعلان کردیا

تخت بھائی میں منشیات فروش نے دھندے سے توبہ کا اعلان کردیا

  

تخت بھائی(نا مہ نگا ر) امن جرگہ خیبر پختونخواہ کی کوششوں سے تخت بھائی میں منشیات فروش نے دھندے سے توبہ کرکے آئندہ اسلامی طرز زندگی بسر کرنے اور حلا ل رزق کمانے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں افضل آباد ماندوری میں صابر خان کے حجر ہ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی ۔ جسمیں جرگے کے صوبائی جنرل سیکٹری ارشد منان ، ضلعی جنرل سیکٹری حاجی مجیب الرحمان ، آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پیر مصری باچہ ، اور نگزیب نسیم ، ملک کرامت خان وغیرہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مشہور منشیات فروش عامر خان ولد سید اکبر شاہ نے قرآن پاک پر حلف اٹھاکر آئندہ کیلئے منشیات فروش سے مکمل طور پر توبہ اور اپنی زندگی دین اسلام کے احکامات کے مطابق بسر کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کو ہر قسم برائیوں سے پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ سود خوری ، آئیس اور دیگر برائیوں کی روک تھام کے لئے قومی اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان میں ٹھوس قانون سازی کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک نہ ایک دن اللہ کی دربار میں پیش ہونا ہیں اسلئے ہم سب کو اللہ اور اسکے رسول کی قانون کے مطابق زندگی بسرکرنا ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -