ترقیاتی کاموں میں رختہ اندازی برداشت نہیں،یاسین خان خلیل
پشاور(سٹاف رپورٹر ) ترقیاتی کاموں کی جلد اخبارات میں اشتہار لگانے اور ٹینڈرز وغیرہ میں رکاؤٹیں ڈالنے والے سرکاری اہلکاروں کی مکمل تفصیل وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو مہیا کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائیگی یہ بات رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے پارٹی عہدیداروں وعلاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کئی سرکاری اہلکار پاکستان تحریک انصاف حکومت کے آئین ومنشور پر عمل در آمد نہیں کررہے اور ارادتاً عوامی مسائل میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل وفنڈ میں پی کے 5 کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور پی کے 5 میں ہر یونین کونسل میں سڑکوں کی تعمیر ،گلیوں کی پختگی ،نکاسی آب سمیت عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے منصوبوں پر تیز ی سے کام جاری ہے۔