مہمند ایجنسی ،تحصیل حلیم زئی میں 3کروڑ روپے کی لاگت سے سمال ڈیم بنانے کا منصبوبہ منظور

مہمند ایجنسی ،تحصیل حلیم زئی میں 3کروڑ روپے کی لاگت سے سمال ڈیم بنانے کا ...

  

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی سرہ غنڈئی، میل چاندہ اور مضافات میں زیر زمین پا نی کی سطح اونچی کر نے کے لئے تین کروڑ کی لاگت سے سمال ڈیم کی منظوری دی گئی ہے۔ علاقے کے لوگ پینے کے پانی کے لئے کئی عشروں سے در بدر ٹوکریں کھا رہے ہیں۔ فوری ضرورت پوری کرنیکی عرض سے شمسی ٹیوب ویل کا اعلان کرتا ہوں۔ غلنئی گرڈسٹیشن میں 40 ایم بی ٹرانسفرمر نصب کیا جائیگا۔ 14 تک نئے فیڈرز نکلانے کی گنجائش ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی سے منتخب ایم این اے ملک بلال رحمان نے تحصیل حلیمزئی سرہ غنڈئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی غلنئی کی مضافاتی علاقوں میں زیر زمین پا نی کی سطح نیچے جانے سے کنویں خشک ہو رہے ہیں اور مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی کمی کا مسئلہ مزید گھمبیر ہوتا جا رہاہے۔ خواتین اور بچے دور دورسے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اہم ترین مسئلے پر قابو پانے اور زیر زمیں پانی کی سطح اونچی کرنے کے لئے ایم این فنڈ سے چاندہ ادین خیل کے مقام پر بارانی سمال ڈیم بنائی جائیگی۔ جس پر تین کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔اس کے علاوہ فوری ضرورت کے تحت انہوں نے علاقے کے لئے شمسی ٹیوب ویل کی منظوری دینے کا بھی اعلان کیا۔ممبر قومی اسمبلی ملک بلال رحمان نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کے لئے غلنئی گرڈ سٹیشن میں 40ایم بی ٹرانسفر لگا رہے ہیں ۔ جس پر ساڑھے دس کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔ اس ٹرانفرمر سے 14 تک نئے بجلی فیڈر نکالنے کی گنجائش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چاندہ سے کو ز گنداؤ تک لنک روڈ بھی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔ جس کی منظوری بھی دی جاچکی ہے اور 23 فروری کو ساڑھے چھ کروڑ روپے لاگت سے بننے والے اس روڈ کی ٹینڈر ہوجائیگی اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔اس موقعہ پر سرہ غنڈئی کے ملک جہانزیب، نوشیروان خان اور دیگر عمائدین نے اپنے خاندانوں سمیت ملک بلال رحمان کی حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب سے ایم این کے علاوہ حاجی زاہد خان، جہانزیب مہمند اور نوشیروان خان نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -