پروفیسر ڈاکٹر نور محمد انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پرو وائس چانسلر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر نور محمد انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پرو وائس چانسلر تعینات

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی منظوری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر نور محمد ،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ کو بطور پرو وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر نور محمد کودو سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، خیبر پختونخوا نے جاری کردیا ہے۔انہوں نے قائم مقام وائس چانسلر ،یو ای ٹی پشاور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹرنور محمد مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک وائس چانسلر رہیں گے۔ڈاکٹر نور محمد فروری 2015سے بطور ڈین آف انجینئرنگ (یو ای ٹی پشاور ) کی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد پانچ سال چےئرمین مائننگ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔بطور سینئر پروفیسرانکی خدمات تحقیق و اعلیٰ تعلیم کے شعبے عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے نائٹ انگم یونیورسٹی ، برطانیہ سے 1998میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تا حال انکے 50سے زائد ریسریچ پیپرز وقومی و بین الاقوامی جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں ڈاکٹر نور محمد ممبر سینڈیکیٹ ، ممبر اکیڈمک کونسل، ممبر بورڈ آف سڈیڈیز، ممبر بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ سٹیڈیز اور کورارڈینیٹر مردان کیمپس، یو ای ٹی پشاور رہ چکے ہیں۔

Back to Conversion Tool

مزید :

پشاورصفحہ آخر -