کوہاٹ ،این جی او کی اہلکار کے قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کوہاٹ ،این جی او کی اہلکار کے قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ استرزئی میں این جی اوز کی اہلکار حنا شہنواز کے قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار‘ قتل کیس میں ملوث دیگر تین ملزمان بھی زیر حراست‘ قاتل تاحال فرار‘ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا اس حوالے سے تھانہ استرزئی میں ایس پی آپریشن طارق جاوید نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ استرزئی کی رہائشی اور ہیلپ ایج انٹرنیشنل این جی اوز کی آفیسر حنا شاہ نواز کو چند روز قبل اپنے رشتہ داران محبوب عالم ولد شاہ عالم‘ عماد عالم ولد شاہ عالم‘ شاہ عالم ولد صغر علی‘ ریاض علی ولد نادر علی‘ ذوالفقار علی عرف بھٹو ولد نادر علی‘ مہتشم علی ولد ریاض علی‘ معظم علی ولد صغر علی اور مہران علی ولد ریاض علی ساکنان استرزئی نے حنا شاہ نواز کے گھر جا کر انہیں ملازمت چھوڑنے کی دھمکی دی تاہم اس کے انکار پر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور واقعہ کا چشم دید گواہ مقتولہ کی بہن کو ڈرا دھمکا کر وہاں سے فرار ہو گئے پولیس نے مدعیہ مقدمہ کی رپورٹ پر صرف ایک ملزم محبوب عالم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ایس پی کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں جدید خطوط پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا گیا اور ڈی پی او جاوید اقبال نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید خان اور ایس ایچ او تھانہ استرزئی محمد افضل کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نہایت حکمت عملی سے کام لے کر مہتشم علی‘ شال عالم اور ریاض علی کو حراست میں لے کر اس قتل کے ماسٹر مائنڈ ذوالفقار علی عرف بھٹو تک رسائی حاصل کر کے روالپنڈی پولیس کی مدد سے اسے روالپنڈی سے گرفتار کر لیا جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اصل قاتل محبوب عالم کی تلاش تاحال جاری ہے ایس پی آپریشن نے کہا کہ یہ قتل کوھاٹ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا جس میں پیش رفت پر تیزی سے کام جاری ہے اور امید ہے کہ اصل ملزم کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔