خیبر ایجنسی ،پاک افغان بارڈر بندش ،دلہن بھی پھنس گئی

خیبر ایجنسی ،پاک افغان بارڈر بندش ،دلہن بھی پھنس گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ )پا ک افغان بارڈر بند ش سے ایک دلہن بھی پھنس گئی ہے ،دولہا افغانستا ن میں بارڈر کھلنے کی انتظار میں بیٹھا ہے ،ایبٹ آباد سے بارات دلہن سمیت روانہ ہو کر لنڈیکوتل میں پھنس گئی ،دلہن لنڈیکوتل میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بارڈر کھلنے کے انتظار میں ہیں ،بارڈر کھلنے کے بعد دلہن کو سسرال کے گھر روانہ کر ینگے ،رشتہ داروں کا میڈیا سے گفتگوپاک افغان بارڈر بند ش سے ایک طرف ہزاروں لوگ اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں تو دوسری طر ف ایک نئی نویلی دلہن بھی پھنس ہو کر لنڈ یکوتل کے علاقہ گاگرہ میں رشتہ داروں کے بارڈر کھلنے کی انتظار میں ہیں دلہن کے رشتہ داروں کے مطابق کہ تین دن پہلے بارات ایبٹ آباد سے دلہن لے کر افغانستا ن جلال آباد کیلئے روانہ ہو گئے جو نہی بارات لنڈکوتل پہنچ گئی اسی دن شام کو بارڈر بند ہو گئی رشتہ داروں کے مطابق اللہ کا فضل کرم ہیں کہ لنڈیکوتل میں بھی انکے افغان رشتہ دار رہا ئش پذیر ہیں انکے گھر میں اب وہ رہ رہے ہیں جب بارڈر کھلے گا وہ دلہن کو لے کر جلال آباد کیلئے روانہ ہونگے انہوں نے کہا کہ دولہا کے رشتہ دار دلہن لینے کیلئے پہلے دن افغانستان طورخم تک آئے تھے لیکن وہ بھی اب واپس چلے گئے ہیں