گجر قوم کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے ،عوامی ورکرز پارٹی

گجر قوم کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے ،عوامی ورکرز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خوازہ خیلہ (نمائندہ پاکستان )خوازہ خیلہ ، چینکولئی کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ گجروں کو رات کے وقت علاقے کے جنگلات میں چوکیداری پر مجبور کررہی ہے ، جو کہ گجر قوم کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ، عوامی ورکر پارٹی کے صدر شیر رحمٰن و دیگر مشران کا پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکر پارٹی کے ضلعی صدر شیر رحمٰن نے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی او ر ا وارئی کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مختلف طریقوں سے یہاں کے گجر قوم کو یہاں کے جنگلات کے چوکیدار ی پر آمادہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے ، جبکہ یہاں کے گجر قوم نے اس دباؤ کو یکسر مسترکردیا ہے،اس موقع پر گجروں کے مشران کثیر تعداد میں شریک تھے جس میں بونیر گل آف اوارئی ، فضل عظیم ، محمد شیر ، محمد جان ، گل شیر ، علی خان ، محمد علی ، حسن نے کہا کہ پاکستا ن ایک جمہوری ملک ہے جبکہ یہاں پر مختلف ادارے اپنے اپنے ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہی ہے ، اور ایکسویں صدی کے اس جدید دور میں کسی کو حق حاصل نہیں کہ کسی شخص پر زبردستی کرکے ان سے بیگار لے لی جائے ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گجروں کے مشران نے کہا کہ ہمارے علاقے کے زیادہ تر لوگ محنت کش ہیں اور روزی کے تلاش میں کوئلے کے کانوں وغیرہ میں دیہاڑی کرکے اپنے بچوں کے کفالت کرتے ہیں جبکہ ایک غریب دیہاڑی کے مزدور کیلئے یہ ناممکن ہے کہ دن کے وقت محنت مزدوری کرے اور پھر رات کو مفت میں جنگلات کے چوکیداری کریں ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ جنگلات میں ہمارا بھی حصہ ہے ، اور اگر چینکولئی کے مشران خوامخواہ جنگلات کے لئے چوکیداری کا بندوبست کرنا چاہتیں ہے تو پھر جنگلات میں حصہ کے برابر چوکیداری کرنا ہوگی ، کیونکہ چوکیداری کرنا صرف ہماری ذمہ دار ی نہیں بنتی، انہوں نے متعلقہ مقامی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔