ڈیرہ ،درخت تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،1 زخمی

ڈیرہ ،درخت تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،1 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پنیالہ کے گاؤں وانڈہ لالی میں درختوں کے تنازعے پر تین ملزمان نے سلون خان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ،ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی ، نواب پولیس نے تین افراد کے خلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پنیالہ کے گاؤں وانڈہ لالی میں بختہ میر ولد نظیر ، نور دین اور علاؤالدین ولد من دین نے سلون خان ولد تھانے دارکے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے سلون خان کی بیوی حلیمہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی بھابھی خلیفہ بی بی زخمی ہوگئی ۔ جس کوفوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔ نواب پولیس نے سلون خان کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -