گومل یونیورسٹی پولیس نے عزیز کالونی سے ایک کلوسے زائد چرس برآمد کرلی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے عزیز کالونی سے ایک کلوسے زائد چرس برآمد کرلی ، ٹاؤن پولیس نے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔بند کورائی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر سات میں سے پانچ ملزمان گرفتار کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز کالونی میں کاروائی کے دوران انوار خان ولد رحمت اللہ سکنہ نزد درابن چونگی سے گیارہ سو گرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاؤن پولیس نے ظفر آباد میں کاروائی کرکے برکت اللہ سے ایک پستول تیس بور اور پانچ کاروتوس برآمد کرلئے ۔ بندکورائی پولیس نے علاقہ اعوان میں قماربازی کی محفل الٹ کر یونس اور جہانگیر سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے موقع سے 42500روپے کل داؤ منی اور چار بیٹربرآمد کرلئے ۔