تحصیل کونسل تخت بھائی نے 22 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا
تخت بھائی (نا مہ نگا ر) تحصیل کونسل تخت بھائی نے بائیس 22کروڑ پچاسی 85لاکھ روپے کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا جسمیں سال 2015-16کے سابقہ بجٹ کی بقایا رقم سات کروڑ 47لاکھ روپے بھی شامل ہیں ۔ کونسل کا بجٹ اجلاس تیسرے روز بھی نائب ناظم جاوید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند ، اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان سمیت کونسل کے مرد و خواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بجٹ کی منظور ی کیلئے رائے شماری کرائی گئی جس پر کونسل کے تمام مرد و خواتین ممبران نے اتفاق رائے سے بجٹ کی منظور ی دی بجٹ منظوری کے بعد خطاب کرتے تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند نے بھی سرکل بجٹ بائیس کروڑ 85لاکھ روپے ہیں جس میں گزشتہ بجٹ کی بقایا رقم 7کروڑ 47لاکھ روپے بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جارہا ہے کیونکہ مسائل کے باعث کونسل کی آمدنی کم ہوئی ہیں جبکہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کو بلا روک ٹوک مکمل کیا جائیگا اور تمام کونسل ممبران کو مساوی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیا جائیگا۔