بٹ خیلہ میں چھینی گئی کار برآمد
بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ملاکنڈ لیویز فورس بٹ خیلہ نے 24گھنٹوں کے اندر اندر گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرکار برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا واقعے کے مطابق ابرا ر حسین ولد جان سلطان سکنہ جولگرام جو کہ اپنی ملکیتی فیلڈر این سی پی گاڑی بٹ خیلہ سے طوطہ کان بطورٹیکسی چلاتاہے حسب معمول جمعہ کے روز بٹ خیلہ سے بعض افراد گاڑی میں سوار ہو ئے خار کے قریب انھوں نے پستول نکال کر ڈرائیور کو اتاردیا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر پوسٹ کمانڈر بٹ خیلہ صوبیدار عمر واحد نے واقعے میں ملوث افراد کا کھوج لگانا شروع کر دیا اور چوبیس گھنٹوں کے اندر اندرایک ملزم صاحبزداہ ولد خانزادہ سکنہ اختر غونڈی بٹ خیلہ کو گرفتار کرلیا اور اس کی نشاندہی پرپل چوکی کے مقام سے گاڑی بر آمد کر لی گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ بتایا جاتا ہے اور چوری کی دیگر کئی واردات میں بھی مطلوب ہے ۔
Ba
