پشاور،ارمڑ سے اغواء ہونیوالی 8سالہ بچی بازیاب

پشاور،ارمڑ سے اغواء ہونیوالی 8سالہ بچی بازیاب

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقے ارمڑ میانہ سے اغواء ہونیوالی آٹھ سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے پولیس نے دو ملزمان کو بچی کو اغواء کرنیکے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے اس حوالے سے ایس پی صدر شوکت خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم محب اللہ اور اس کے ساتھی شیر بہادر نے ارمڑ میانہ کی رہائشی آٹھ سالہ مریم بی بی کو اغواء کرلیا وائرلیس پر اطلاع ملتے ہی وہ اپنی ٹیم کے ہمراہروانہ ہوئے اور بچی کی اغوائیگی میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا کر بچی کو انکے چنگل سے بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے والدین کے حوالے کردیا گرفتار شدہ افراد سے ایک تیز دھاڑ چھڑی بھی برآمد کرلی گئی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -