حاجی کلیم اللہ کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ،اشتیاق احمد

حاجی کلیم اللہ کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ،اشتیاق احمد

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) حاجی کلیم اللہ کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ۔ اشتیاق احمد ۔ تفصیلات کے مطابق اہلنست والجماعت کے ضلعی صدر اشتیاق احمد اور ضلعی ترجمان حق نواز درانی نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے حاجی کلیم اللہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بے گناہ اور پرامن شہری کو قتل کر نا کھلی دہشگردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حاجی کلیم اللہ ایک پر امن اور سچے عاشق رسول تھے ۔ شہید کی ملی اور دینی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید کلیم اللہ کے مشن کو جاری رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ جلد از جلد شہید کے قاتلوں کو پکڑے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید کلیم اللہ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام کے سر گرم رکن تھے ۔اہلسنت والجماعت حاجی کلیم اللہ کے غم میں ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مذہبی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کریں اور کلیم اللہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کے قرار واقعی سزا دیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -