پاک افغان بارڈر طور خم چوتھے روز بھی بند ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پاک افغان بارڈر طور خم چوتھے روز بھی بند ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پا ک افغان بارڈر طورخم چو تھے روز بھی بند ،بارڈر بندش سے گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئی ،تجارت بری طرح متاثر ،طورخم میں ہو ٹلز مارکیٹس سمیت کسٹم کلئیر ایجنٹس کے دفاتر بھی بند،دونوں اطراف ہزاروں لوگ پھنس گئے ہیں ،بارڈر کھلنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ،سرکاری ذرائع ملک میں دہشت گر دی کی نئی لہر اور سہیون شریف میں المنا ک واقعہ کے بعد پا ک افغان بارڈر طورخم کو چو تھے روز بھی ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کیا گیابارڈر بند ش کی وجہ سے دو نوں اطر اف سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور دونوں اطراف ہزاروں لوگ پھنس گئے ہیں پاک افغان شاہر اہ پر مال بردار گاڑیاں مال سے بھرے ہوئے کھڑی ہو گئی ہیں بارڈر بند ش سے تجارتی سر گر میاں بری طرح متاثر ہو گئی ہے کسٹم ذرائع کے مطابق کہ روزانہ سات ملین روپے کسٹم مد میں نقصان ہو رہی ہیں مقامی لوگوں کے مطا بق کہ قبائلی کا روز گا ر کا دارومدار طورخم پر ہیں طورخم سے ہزاروں لوگوں کی روز گا روابستہ ہیں بارڈر بندش سے طورخم میں ہوٹلز مارکیٹس اور سینکڑوں کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کی دفاتر بھی بند ہو گئے ہیں جبکہ لوکل ٹرانسپورٹ بھی کھڑی ہو گئے ہیں جو طورخم اور لنڈیکوتل کر درمیان چلتی ہیں واضح رہے کہ لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان سے سیکورٹی فورسز رینا و پر چاو میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ بھاری کرہے ہیں جس میں ابھی تک کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں اور انکے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں جبکہ لوئے شلمان کے علاقہ سمسئی ،شین پوخ ریناپر چاو سے لوگوں نے نکل مکانی کرکے شلمان میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہا ئش اختیا ر کی ہے پولیٹیکل انتظامیہ نے نکل مکانی کر نے والوں کی فہر ستیں تیا ر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی ہیں اور فہرستیں تیا ر ہونے بعد نکل مکانی کرنے والوں کے ساتھ بھر پو رتعاون کیا جائیگا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -