سیدوالا: مردہ جانوروں کا گوشت لاہور لانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار بڑے ہوٹلوں پر سپلائی کا انکشاف

سیدوالا: مردہ جانوروں کا گوشت لاہور لانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار بڑے ...
 سیدوالا: مردہ جانوروں کا گوشت لاہور لانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار بڑے ہوٹلوں پر سپلائی کا انکشاف

  

سیدوالا (ویب ڈیسک) پولیس تھانہ سیدوالا اور ویٹرنری عملہ نے بھاری مقدار میں مردہ جانور کا گوشت لاہور لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مقامی ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عاصمہ حیات کو مخبری ہوئی سیدوالا کا رہائشی قصاب بوٹا نواحی گاﺅں مدو کے قریب قبرستان میں مردہ بھینس کا گوشت بنا رہا ہے وٹرنری عملہ نے مقامی پولیس کے ساتھ چھاپہ مار کر ملزم کو گوشت سمیت اس وقت پکڑ لیا جب ملزم گوشت لے کر سیدوالا آرہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مردہ جانور کا گوشت ضائع کر دیا گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے وہ مبینہ طور پر مردہ جانوروں کا گوشت لاہور کے پوش علاقوں میں قائم بڑے ہوٹلوں پر سپلائی کرتا ہے۔

مزید :

ننکانہ صاحب -