عمران طاہر بھارتی انتہاءپسندی کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔۔ بھارت نے پاکستانی ہونے کی ایسی ”سزا“ دیدی کہ کئی نامور کھلاڑی تلملا اٹھے، جان کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے

عمران طاہر بھارتی انتہاءپسندی کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔۔ بھارت نے پاکستانی ہونے کی ...
عمران طاہر بھارتی انتہاءپسندی کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔۔ بھارت نے پاکستانی ہونے کی ایسی ”سزا“ دیدی کہ کئی نامور کھلاڑی تلملا اٹھے، جان کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے تاہم بھارت اس میدان میں بھی اپنا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کرنے سے باز نہ آیا اور پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی کو بھی انتہاءپسندی کی بھینٹ چڑھا دیا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
بھارت نے پاکستان سے اندھی دشمنی میں پہلے ان پر پابندی عائد کی اور پھر دو طرفہ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا اور اب ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے 2 کھلاڑیوں کو 4 کروڑ اور برطانیہ کے غیر معروف باﺅلر تائمل ملز کو تو 12 کروڑ روپے میں خرید لیا گیا لیکن ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون باﺅلر عمران طاہر بھارتی انتہاءپسندی کی بھینٹ چڑھ گئے جن کی بنیادی قیمت ہی ناصرف 50 لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی بلکہ کسی بھی فرنچائز نے انہیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نبی کو گجرات نے 30 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ دوسرے کھلاڑی راشد خان المعروف افغانی آفریدی کی خدمات حیران کن طور پر سن رائزرز حیدر آباد نے چار کروڑ میں حاصل کیں۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کو آئی پی ایل کا حصہ نہ بنانے کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ انڈر 19 اور اے ٹیم کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
کئی نامور کرکٹرز بالخصوص جنوبی افریقہ کے معروف کھلاڑیوں نے عمران طاہر کی بنیادی قیمت 50 لاکھ بھارتی روپے رکھنے اور پھر کسی فرنچائز کی جانب سے انہیں نہ خریدے جانے پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون باﺅلر کی قیمت افغان اور دیگر غیر معروف کھلاڑیوں کی نسبت اتنی کم کیسے ہو سکتی ہے؟

مزید :

کھیل -