چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،8 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،8 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی ...
چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،8 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں دہشت گردوں نے سیشن کورٹ کو حملے کا نشانہ بنا یا اور خود کش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں8 افراد شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جس سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا ۔کالعدم تنظیم جماعت الحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

شہر قائد میں بھائی کی فائرنگ سے بہن جاں ، ملزم فرار
تفصیل کے مطابق چارسدہ کے علاقے تنگی میں واقع کچہری کو دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنا یا ،تین حملہ آور سیشن کورٹ آئے جن میں سے ایک نے کچہری کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے کچہری کے اندر داخل ہو گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کردیا ۔دہشت گردوں کے حملے اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد شہید اور 20زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کر کے کچہری میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا یا جس کے بعد سیشن کورٹ کی حدود کے اندر دو دہشت گرد داخل ہوئے جنہیں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

سیکیورٹی فورسز نے کچہری کو دہشت گردوں سے کلیئر کر کے سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکی کا کہنا ہے کہ پشاور اور چارسدہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -