ایان علی کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پرفیصلہ دے چکے،ان کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں:چیف جسٹس سپریم کورٹ

ایان علی کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پرفیصلہ دے چکے،ان کے بیرون ملک جانے ...
ایان علی کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پرفیصلہ دے چکے،ان کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں:چیف جسٹس سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایان علی کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پرفیصلہ دے چکے ہیں،ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایان علی کی توہین عدالت درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے وزارت داخلہ سے استفسار کیا کہ کیا عدالت کے احکامات پرعملدرآمد ہوچکا؟ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے اورتفصیلی فیصلہ بھی جلد آجائے گا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے حکم کے بعد تمام درخواستیں غیر موثر ہوچکی ہیں،اگرہمارے حکم پرعملدرآمد نہ ہوا توہم ہائیکورٹ پرنہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جبکہ وزارت داخلہ کی طرف سے ایسا نہیں کیا گیا جس پر ایان علی کی طرف سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -