بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کاشبہ، پنجاب رینجرز نے سات افراد کو گرفتار کرلیا

بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کاشبہ، پنجاب رینجرز نے سات افراد کو گرفتار ...
بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کاشبہ، پنجاب رینجرز نے سات افراد کو گرفتار کرلیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب رینجرز نے سرحدی علاقوں میں خصوصی آپریشن کے دوران ’’را‘‘ سے تعلقات کے شبے میں سات افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ رینجرز اور ایس آئی یو نے مل کر لاہور ، شیخوپورہ ، نارووال اور سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹوں سے تعلق کے شبے میں 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو لاہور، دو کو شیخوپورہ اورتین کو نارووال کے سرحدی علاقوں سے حراست میں لیا گیا ۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ’’را‘‘ کے بعض ایجنٹوں کے دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے گہرے مراسم ہیں اور وہ انہیں مالی امداد اور لاجسٹ سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

زیر حراست افراد کے بارے بتایا گیا ہے کہ ان کا غیر قانونی طور پر بھارت سرحد پار کر کے بھارت آنا جانا ہے ، رینجرز کا انٹیلی جنس یونٹ ان مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔

مزید :

لاہور -