چارسدہ:تنگی کچری کے قریب دھماکے،2پولیس اہلکار شہید،5زخمی
چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنگی کچہری کے قریب دھماکوں میں 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق تنگی کچہری میں 3خودکش حملہ آوروں کے حملہ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور ان کی لاشیں تنگی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ 5زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرکے ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 4افراد مجموعی طور پر شہید اور 12زخمی ہوگئے ہیں ۔