چارسدہ میں سیشن کورٹ پر حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الا حرار نے قبول کرلی

چارسدہ میں سیشن کورٹ پر حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الا حرار نے ...
 چارسدہ میں سیشن کورٹ پر حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الا حرار نے قبول کرلی

  

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختوانخواہ کے ضلع چارسدہ میں واقع سیشن کورٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعد م تنظیمجماعت الا حرار ے قبول کر لی ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں سیشن کور ٹ پر دہشت گر دی کے حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الا حرار  نے قبول کرلی ہے ۔

ایسے تمام افراد اور اداروں کو نشانہ بنائیں گے جو ۔۔۔ جماعت الاحرار نے منصوبہ بندی کرلی

واضح رہے کہ  لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر خودکش حملے کرنیوالی کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار نے ’آپریشن غازی‘ کے نام سے دہشتگردی کی نئی لہر شروع کرنے کااعلان کردیا ، کالعدم دہشت گرد تنظیم نے یہ با ضابطہ اعلان ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیا ،دہشت گردوں نے اپنے نئے آپریشن کا نام لال مسجد میں جاں بحق ہونے ہونیوالے ’غازی عبدالرشید ‘ کی مناسبت سے رکھا ہے جبکہ دہشت گردوں نے آپریشن غازی میں اسمبلیوں ، سیکیورٹی فورسز، عدلیہ ، وکلاء، مالی لین دین کے ادارے، بلاگرز، میڈیاہاﺅسز، امن لشکراور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

 کچہری خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنیوالی کالعدم تنظیم نے ایک اور خطرناک ترین اعلان کردیا

حکومت،پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے مل کر جماعت الحرار کے خلاف بڑی کارروائی کر رہے ہیں ۔اس سلسلے میں پاک افغان بارڈر پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ افغانستان سے سرحد عبور کرنے والے دہشت گردوں کو بھی دیکھتے ہی گولی مار دینے کی ہدایات ہیں ۔

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پر دھماکہ ،4 افراد شہید ،12 زخمی ،دہشت گرد کچہری کے اندر داخل ،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ،تین دہشت گرد ہلاک

مزید :

قومی -اہم خبریں -