ایئر پورٹ انتظار گاہ میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

ایئر پورٹ انتظار گاہ میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
ایئر پورٹ انتظار گاہ میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

  

لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پولیس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتظار گاہ میں بیٹھی خواتین کو حراساں کرنے والا شخص گرفتار کر کے تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کی انتظار گاہ سمیت تمام علاقوں میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی مانیٹرنگ ٹیم نے دیکھا کہ ایک شخص ایئرپورٹ کی انتظار گاہ میں بیٹھی خواتین کو بلاوجہ بار بار ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ٹیم نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو مطلع کیا جنہوں نے پولیس کی مدد سے باغبانپورہ کے رہائشی امجد ظہور کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق ملزم امجد ظہور کو تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کر دیا۔

مزید :

لاہور -