موذی مرض میں مبتلا لاغرمرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

موذی مرض میں مبتلا لاغرمرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا
موذی مرض میں مبتلا لاغرمرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدرکی زیرنگرانی ہونیوالی تازہ کارروائی میں مانگا منڈی سے ٹولنٹن مارکیٹ میں لائی جانے والی ایک گاڑی قبضے میں لے کر تقریباً 400 کلو گرام لقوے(ٖFacial Paralysis ) کے مرض میں مبتلا مرغیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ مرغیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ولعیریری ڈاکٹر سے بھی کروائی گئی۔

ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر نے بتایا کہ مختلف شہروں میں کارروائیوں کے تحت مجموعی طورپر لاہور میں 400 کلو، فیصل آباد میں 1360 ، ملتان میں 410 اور راولپنڈی میں 610کلو گوشت تلف کیا گیا ۔ بیمار مرغیوں کو PAMCO کے تعاون سے تلف کر دیا گیا ۔

دوسری طرف ٹاؤن شپ میں نیو بابا جلال دین مٹن چنے کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ، واشنگ ایریا گندہ ہونے ، کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے ، سٹوریج کے نامناسب انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ فیروز پور روڈ پر میاں نصیر جی مرغ چنے، فرید مٹن اینڈ بیف اینڈ کیمل شاپ اور المدینہ چکن سیل سنٹر کو بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

برکت چوک ٹاؤن شپ میں واقع آصف بیف شاپ ، امانت چکن سیل شاپ ، بابر چکن شاپ ، جمیل چکن شاپ ، ذیشان چکن شاپ، ارشاد شکن شاپ، جمیل مٹن اینڈ بیف شاپ ، اے ڈی چکن سیل سنٹر، نوشاہی مٹن اینڈ بیف شاپ ، نولکھ ہزاری چکن شاپ اور سلیم میٹ شاپ ، کینال پارک بازار میں پیر محل چکن سیل سنٹر ، ارسلا چکن سیل سنٹر ، غوثیہ مسجد بیف اینڈ چکن سیل سنٹر اور اقبال چکن سیل سنٹر ، فردوس مارکیٹ میں عباس مٹن شاپ اور بشیر چکن سنٹر کو بہتری کے احکامات جاری کیے گئے ۔

سمن آباد میں عمران چکن سیل پوائنٹ ، پنجاب پولٹری فارم لاہوری پولٹری فارم ، بلوچ بھائی چکن سنٹر ، رزاق چکن سنٹر، بلوچ چکن سنٹر، ندیم چکن سیل پوائنٹ ، ملک پولٹری فارم اور چکن سیل پوائنٹ کو بہتری کیلئے تفصیلی نوٹس جاری کیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر فاروق چکن سیل، صوبائی چکن آئٹ لیٹ اور کرمانوالہ چکن سیل سنٹر دھرم پورہ میں سعید چکن سیل سنٹر اور میان براورز چکن سیل سنٹر ، واہگہ ٹاؤن جلو موڑ پر مہر پولٹری سیل سنٹر، غلام مصطفی چکن سیل سنٹر، نور چکن سیل سنٹر ، اللہ مالک پولٹری سنٹر ، یاسین ہوٹل، باؤبٹ پان شاپ اور الحفیظ سویٹس کو بہتری کے نوٹس جاری کیے ۔

مزید :

لاہور -