الخالد ٹینک اب پاکستان میں تیار ہو گا ،یوکرائن سے معاہدہ طے

الخالد ٹینک اب پاکستان میں تیار ہو گا ،یوکرائن سے معاہدہ طے
الخالد ٹینک اب پاکستان میں تیار ہو گا ،یوکرائن سے معاہدہ طے

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور یو کرائن میں مفاہمت کی یاداشت پر ابو ظہبی میں دستخط ہو گئے ،پاکستان اب یو کرائین کے تعاون سے الخالد ٹینک مکمل طور پر پاکستان میں تیار کر سکے گا ۔پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور یو کرائن کی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل رومون رومانوے نے دستخط کیے ۔اس موقع پر چیئر مین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل میں نعیم اشرف اور دیگر پاکستانی دفاعی حکام بھی شریک تھے ۔ایم او یوز کے مطابق پاکستان اور یوکرئن ٹینکس کی پروڈکشن ،ری بلڈنگ اور موڈی فکیشن پر تعاون کریں گے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یوکرین میں دفاعی شعبوں میں تعاون سے علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔

”چادر پہنے دو لڑکوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا“:چارسدہ دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید :

قومی -