خیبرپختونخواہ حکومت کا صوبے کے سرکاری کالجوں میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخواہ حکومت کا صوبے کے سرکاری کالجوں میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ ...
خیبرپختونخواہ حکومت کا صوبے کے سرکاری کالجوں میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری کالجوں میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ طالب علموں کی تعلیمی ضروریات پوری ہو سکیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

واضح رہے کہ پشاور یونیورسٹی میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کا منصوبہ پہلے سے ہی زیر تکمیل ہے جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

پشاور -