وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی تنگی کچہری دھماکے کی مذمت،بروقت کارروائی پر خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی تنگی کچہری دھماکے کی مذمت،بروقت کارروائی پر ...
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی تنگی کچہری دھماکے کی مذمت،بروقت کارروائی پر خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چارسدہ کچہری دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،6 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل تنگی میں سیشن کورٹ کے باہر خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے خیبر پختونخوا پولیس کو بروقت کارروائی کرنے پر تعریف کی۔واضح رہے کہ تنگی کچہری میں خودکش دھماکہ ہونے سے 6 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔

چارسدہ میں سیشن کورٹ پر حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی

مزید :

قومی -