شوہر کو نشہ آورچائے پلا کر اہلیہ کے ساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے کورال میں مبینہ طورپر ایک خاتون کو گھر میں گھس کر ایک شخص نے گن پوائنٹ پر زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا جبکہ پولیس کاکہناتھاہے کہ عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعدپنجاب میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھجوادیں گے ۔
خاتون کے شوہر نے پولیس کودی گئی درخواست میں بتایاکہ’ اسے ساتھ کام کرنیوالے ’اے زی‘ نے اپنے گھر پر چائے کی دعوت دی ، چائے میں کچھ ملا تھا جس کی وجہ سے اس کا سرگھومنے لگا، گھرواپس پہنچتے ہی وہ سوگیااور اسی رات ’اے زی ‘ ایک نامعلوم شخص سمیت دیوار پھلانگ کر اس کے گھر میں گھس آئے ، نامعلوم شخص نے پستول میری اہلیہ کے سرپر رکھ دی جبکہ ’اے زی‘ نے جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالااور دھمکی دی کہ اگر شورمچایاتوقتل کردیں گے ‘۔
بعدازاں ملزم کے والد نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا اور ملزم کیخلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی اور اس سارے معاملے میں پولیس کو ملوث نہ کرنے کی استدعا کی تاہم چند دنوں بعد ہی درخواست گزار کو دھمکیاں دیناشروع کردیں جس کے بعد پولیس کو اس سارے معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست دیدی گئی۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ملزم کا تعلق منڈی بہاﺅالدین سے ہے ، پولیس افسرکاکہناتھاکہ آج منگل کو ہی مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد گرفتاری کیلئے ملزم کے آبائی علاقے میں جائیں گے تاہم دوسرے ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔