لاہور ہائیکورٹ نے 5 خود مختار اداروں کو وفاقی وزارتوں کے ماتحت کرنےکانوٹیفکیشن معطل کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 5 خود مختار اداروں کو وفاقی وزارتوں کے ماتحت کرنےکانوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اوگرا،نیپرا،پیپرا،پی ٹی اے سمیت 5اداروں کووفاقی وزارت کے تحت کرنیکا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ وفاقی حکومت نے قانونی طریقہ کار کے برعکس نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس لئے اس نوٹیفیکشن کو معطل کیا جائے جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے حکم جاری کیا کہ ا وگرا،نیپرا،پی ٹی اے،پیپرا،فریکیونسی ایلوکیشن بورڈ کی خود مختارحیثیت کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
