حملوں سے گھبرانے والے نہیں ، دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ہونگے : وزیر اعظم نوازشریف

حملوں سے گھبرانے والے نہیں ، دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ہونگے : وزیر اعظم ...
حملوں سے گھبرانے والے نہیں ، دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ہونگے : وزیر اعظم نوازشریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے چارسدہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں ، حملوں سے گھبرانے والے نہیں ۔” اللہ کے فضل سے ہم دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ہونگے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ خودکش دھماکوں میں شہیداءکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جار ی رکھے گی ۔ سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کو ناکام بنا کر بڑے نقصان سے بچایا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

وزیراعظم نوازشریف نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی کی اور حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانی لائق تحسین ہے، اہلکاروں نے قربانی دے کربڑے حادثہ سے بچا لیا۔

دوسری جانب صدرمملکت ممنون حسین نے بھی چارسدہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے.

مزید :

قومی -اہم خبریں -