ڈیرہ بگٹی پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2 افراد جاں بحق،ایک زخمی

ڈیرہ بگٹی پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2 افراد جاں بحق،ایک زخمی
ڈیرہ بگٹی پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2 افراد جاں بحق،ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب 3 راہگیر وہاں سے گذر رہے تھے جس کے نتیجے میں ایک زخمی راہگیر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کا علاج کرنے میں مصروف ہیں جبکہ 2 جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،6 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔قبل ازیں چارسدہ تنگی کچہری دھماکے کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔

چارسدہ میں سیشن کورٹ پر حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الا حرار نے قبول کرلی

مزید :

کوئٹہ -