اسلام آباد ضلع کچہری سے تین مشکوک افراد گرفتار،پستول برآمد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع کچہری سے پولیس نے 3 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں 3 مشکوک افراد نے گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کر کے ایک نائن ایم ایم اور ایک 30 بور پستول کیساتھ20 گولیاں برآمد کرلی ہیں۔
گرفتار کیے جانیوالوں میں حسین بادشاہ اور محمد یعقوب کا تعلق کوہاٹ سے جبکہ زاہد علی کا تعلق صوابی سے ہے۔پولیس نے کچہری سے وکلاءکو نکال دیا اور گرفتار کئے گئے افراد کو تھانہ مارگلہ منتقل کرکے ان کیخلاف تفتیش شروع کردی گئی ۔