چینی ریڈ کراس فاﺅنڈیشن نے سی پیک کیلئے ابتدائی طبی امداد منصوبے کا آغاز کر دیا

چینی ریڈ کراس فاﺅنڈیشن نے سی پیک کیلئے ابتدائی طبی امداد منصوبے کا آغاز کر ...
چینی ریڈ کراس فاﺅنڈیشن نے سی پیک کیلئے ابتدائی طبی امداد منصوبے کا آغاز کر دیا

  

گوادر(آ ئی این پی ) چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن نے سی پیک کیلئے ابتدائی طبی امداد منصوبے کا آغاز کر دیا چینی ریڈ کراس فاونڈیشن چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ایمبولینسز ، طبی عملہ اور عوامی سطح پر صحت عامہ کی دیگر خدمات فراہم کرے گی ، منصوبے کے تحت گوادر میں پہلا ہنگامی سنٹر قائم کیا جائے گا ، ساری فنڈنگ چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے سلک روڈ پاوئی فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن نے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ابتدائی طبی امداد کے پہلے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ابتدائی طبی امدادی وسائل بشمول ایمبولینسز، طی عملہ اور عوامی سطح پت صحت عامہ اور عوامی سطح پر صحت عامہ کی دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ تین ہزار کلومیٹر کے چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے میں شاہراہوں ،ریلوے اور پائپ لائن کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے جو کہ چین کے شمال مغربی سنکیانگ و یغور خود اختیار علاقے کے شہر کاشغر کو پاکستان کی جنوب مغربی بندرگاہ سے جوڑتا ہے چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے مطابق سی پیک کے تحت گوادر بندر گاہ میں پہلا ہنگامی طبی امدادی مرکز قائم کیا جائے گا ۔

اس منصوبے کیلئے فنڈز چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے سلک روڈ پاوئی فنڈ کے تحت فراہم کیے جائیں گے جو ایک غیر منافع بخش پراگرام ہے جس کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ اس فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے چینی ریڈ کراس فاونڈیشن نے افغانستان میں دل کے شکار بچوں کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔

مزید :

گوادر -