جیسے ہی دہشت گرد کو دیکھا تو فائرنگ شروع کردی ،چارسدہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے ایک اہلکار کا بیان

جیسے ہی دہشت گرد کو دیکھا تو فائرنگ شروع کردی ،چارسدہ میں دہشت گردوں کا حملہ ...
جیسے ہی دہشت گرد کو دیکھا تو فائرنگ شروع کردی ،چارسدہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے ایک اہلکار کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چارسدہ میں ضلع کچہری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے ایک اہلکار نے کہا کہ جیسے ہی دہشت گرد اندر آیا تو ہم نے اس پرفائرنگ شروع کردی جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بہادر پولیس اہلکار نے بتا یا کہ باہر سے فائرنگ کی آوازیں آرہی تھیں ،جس گیٹ کے قریب ہم کھڑے تھے ،دہشت گرد نے اسے توڑنے کی کوشش کی اور ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے ۔اس نے کہا کہ جیسے ہی دہشت گرد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکے تو ہم نے جواب میں اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد ہلا ک ہو گیا ۔
واضح رہے کہ آج چارسدہ میں پولیس اہلکار وں نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے مار دیا تھا جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 7افراد شہید جبکہ 20زخمی ہوئے تھے ۔

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،6 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے

مزید :

چارسدہ -