نواز شریف نے پاکستان کے ادارے تباہ کر دیئے،عمران خان

نواز شریف نے پاکستان کے ادارے تباہ کر دیئے،عمران خان
نواز شریف نے پاکستان کے ادارے تباہ کر دیئے،عمران خان

  

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل انہیں کرپشن کی اجازت دلوانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ، بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے ادارے تباہ کردیئے ، کرپٹ وزیر اعظم نے پہلے پنجاب پولیس کو تباہ کیا اور اب قومی اداروں کو تباہ کر رہے ہیں ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خود وزیر اعظم کیلئے کی جانے والی منی لانڈرنگ کی تفصیلات بتا دی ہیں جس سے کرپشن کا ثبوت مل گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سپریم کورٹ میں ایف بی آر کا چیئرمین بھی کرپٹ ثابت ہوچکا ہے ، سپریم کورٹ میں نیب کے چیئرمین نے جو جواب دیئے اس سے عوام کو صورتحال سمجھ آجانی چاہیئے ، کیا یہ کرپشن نہیں کہ 8 سال میں 14 ہزار ارب کے قرضے لئے گئے ۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے رینجرز کو لانا ہی پڑے گا ۔

مزید :

قومی -