آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری سے شروع ہو گی، قیمت 500 روپے سے 12,000 روپے تک مقرر

آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری سے شروع ہو گی، قیمت 500 روپے سے 12,000 روپے تک مقرر
آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری سے شروع ہو گی، قیمت 500 روپے سے 12,000 روپے تک مقرر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کرائے جانے کے حتمی فیصلے کے بعد اب ٹکٹوں کی فروخت کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور آن لائن فروخت 25 فروری سے شروع کر دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی و دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری پی ایس ایل کی انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کی جانب سے فائنل میچ پانچ مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق مختلف سٹینڈز کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 25فروری سے شروع ہو جائے گی جن کی قیمت 500 روپے سے لے کر 12,000 روپے تک رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے کم قیمت کی ٹکٹ جنرل سٹینڈ کی ہو گی جو 500 روپے میں ملے گی جبکہ سب سے مہنگی ٹکٹ کالج اینڈ پر بنائے گئے نئے سٹینڈ میں ہاسپٹلٹی باکسز کی رکھی جا رہی ہے جس کی قیمت 12,000 روپے ہو گی۔ ان باکسز کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں بیٹھنے والے شائقین کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے لئے کوئی فری ٹکٹ اور پاس نہیں ہو گا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس بلا لیا ہے جس میں سیکیورٹی ودیگر معامالات کو حتمی شکل دی جائیگی۔

مزید :

T20 World cup -