بھارتی فوجی کے بعد افغان فوجی اہلکار بھی میدان میں آگیا، کھانے کی ویڈیو جاری کردی

بھارتی فوجی کے بعد افغان فوجی اہلکار بھی میدان میں آگیا، کھانے کی ویڈیو جاری ...
بھارتی فوجی کے بعد افغان فوجی اہلکار بھی میدان میں آگیا، کھانے کی ویڈیو جاری کردی

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر کی طرف سے بھوکے رہنے اور ناقص خوراک ملنے کے بعدانکشافات کے بعد اب ایک افغان فوجی اہلکارمیدان میں آگیااور اس نے بھی کھانے کے معیار اور مقدار سے متعلق خشک بریڈ اور پانی کے ڈبے کیساتھ ویڈیو جاری کردی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، یادرہے کہ پاکستانی فوجی اہلکار نے بھی ایک ویڈیوجاری کی تھی جس میں اپنا عمدہ کھانادکھاتے ہوئے اپنے کمانڈر سے کہاتھاکہ اُنہیں اپنے حصے میں سے بھارتی فوجیوں کو کھانادینے کی اجازت دی جائے کیونکہ ایک فوجی ہی فوجی کی مشکل کااندازہ کرسکتاہے ۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک اہلکار نے اپنے ہاتھ میں کھانا جبکہ دوسرے نے پانی کا ایک ڈبہ پکڑرکھاہے ۔ بے حال باریش اہلکار کاکہناتھاکہ ایک برتن میں یہی سالن ملاہے ، یہ چار روٹیاں ہیں، اس کے بھی خشک چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہیں اور ہم بندے چار سے زیادہ ہیں،یہ ہمیں کھانے پڑتے ہیں اور پانی کایہ ایک ڈبہ ہے ، یہ بھی بہت گندہ ہے، ایسا کھانا اور پانی پینے کی وجہ سے ہمارے پیٹ خراب ہورہے ہیں۔ویڈیو دیکھئے

Afghan Army Soldier weeping for Food by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -