لنکا شائر کاﺅنٹی نے ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے جنید خان سے معاہدہ کرلیا

لنکا شائر کاﺅنٹی نے ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے جنید خان سے معاہدہ کرلیا
لنکا شائر کاﺅنٹی نے ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے جنید خان سے معاہدہ کرلیا

  

لندن (صباح نیوز) لنکاشائر کاﺅنٹی نے ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان سے معاہدہ کرلیا ہے۔ جنید خان نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی کاﺅنٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور اب بھی شاندار پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان سے لنکا شائر کاﺅنٹی نے معاہدہ کر لیا ہے۔ جنید خان اس سے قبل بھی 2 بار 2011ءاور 2014ءمیں بھی انگلش کانٹی لنکا شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ قومی فاسٹ باﺅلر جنید خان ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اچھی فارم میں نظر نہیں آ رہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرامید ہیں۔

مزید :

کھیل -